بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی نچلی منزل پر جگہ ہونے کے باوجود اوپر والی منزل میں نماز ادا کرنا


سوال

امام کچھ مقتدیوں کے ساتھ مسجد کی  نچلی منزل میں کھڑا ہو اور مسجد میں جگہ ہونے کے باوجود بالائی منزل میں اسی امام کی اقتدا میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

مسجد کی نچلی منزل پر جگہ ہونے کے باوجود  امام کی اقتدا  میں اوپر والی منزل پر  نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس سے اجتناب کیا جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 570):
" ولو صلى على رفوف المسجد إن وجد في صحنه مكاناً كره كقيامة في صف خلف صف فيه فرجة. 

(قوله: كره)؛ لأن فيه تركاً لإكمال الصفوف. والظاهر أنه لو صلى فيه المبلغ في مثل يوم الجمعة لأجل أن يصل صوته إلى أطراف المسجد لايكره (قوله: كقيامه في صف إلخ) هل الكراهة فيه تنزيهية أو تحريمية، ويرشد إلى الثاني قوله صلى الله عليه وسلم " ومن قطعه قطعه الله " ط". فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144012201287

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں