بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں LCD (یا پروجیکٹر) لگاکر پروگرام دکھانے کا حکم


سوال

مسجد میں lcd لگاکر پروگرام دکھانے کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

مسجد میں LCD  لگاکر جان دار  کی تصویر والے پروگرام دکھانا جائز نہیں ہے، البتہ اگر حج و عمرہ  کی تربیتی کلاسیں یا کسی اور درس کے لیے پروجیکٹر  کی ضرورت ہو  تو مسجد میں پروجیکٹر (LCD) لگا کر اسباق سمجھانے کی گنجائش ہوگی، بشرطیکہ اس LCD پر کسی جان دار  کی تصویر یا کوئی بھی غیر شرعی چیز یا بات نہ دکھائی جائے اور مسجد کے ادب و احترام کا مکمل خیال رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں