بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسافر کے قیام کا پہلا دن کب ہوگا ؟


سوال

ایک مسافر  شخص  اپنے سفر سے شام سات بجے  اپنی اقامت گاہ پہنچا توپہلا دن قیام کا کون سا شمار ہوگا؟

جواب

اگر غروبِ شمس کے بعد مسافر وطنِ اقامت میں پہنچا ہے، تو اگلا دن اس کے قیام کا پہلا دن شمار ہوگا، اور اگر غروبِ شمس سے پہلے کوئی مسافر اپنے وطنِ اقامت پہنچ جاتاہے تو  یہی دن اقامت کا اول دن سمجھاجائے گا۔

"لو مات قبل طلوع الفجر فلا بد من مضي اللیلة بعد العاشر، و علی قول العامة تنقضی بغروب الشمس". (الشامیة، کتاب الطلاق، باب العدة، مطلب في عدة الموت) فقط واللہ اعلم

نوٹ: سائل کا مقصد سوالِ مذکور سے کس جزئیہ کے حوالے سے سوال کرنا ہے، اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔ اگر کوئی خاص جزئیہ ملحوظِ نظر ہے تو اس کی تصریح کے ساتھ سوال ارسال کردیجیے، جزئیے کی تبدیلی سے اَحکام میں فرق آسکتاہے۔ 


فتوی نمبر : 144103200436

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں