بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسافتِ سفر سے پہلے واپس آنے کی صورت میں نماز مکمل پڑھی جائے گی


سوال

میں 90 کلومیٹر سفر کی نیت سے روانہ ہوا 50 کلومیٹر سفر کے بعد راستہ بلاک تھا تو میں نے صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے واپسی اختیار کر لی، اب عصر کی نماز قصر پڑھی جائے گی یا مکمل پڑھی جائے گی؟ 

جواب

اگر آپ 90 کلومیٹر سفر کے ارادے سے شہر سے باہر نکل گئے تھے اور 50 کلومیٹر کے بعد راستہ بند پایا تو واپسی میں شہر کے باہر چار رکعت عصر کی نماز پڑھی جائے گی، عصر کی نماز قصر نہیں ہوگی. 

''(حتى يدخل موضع مقامه) إن سار مدة السفر، وإلا فيتم بمجرد نية العود؛ لعدم استحكام''۔

و في الرد :'' (قوله إن سار إلخ) قيد لقوله حتى يدخل أي إنما يدوم على القصر إلى الدخول إن سار ثلاثة أيام. (قوله: وإلا فيتم إلخ) أي ولو في المفازة''۔

(رد المحتار2/124) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200854

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں