بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مرغ کے بانگ دینے کی وجہ فرشتوں کودیکھنا ہے


سوال

اس روایت کا حوالہ اور تشریح عنایت کیجیے جس میں مرغے کی بانگ فرشتوں کے دیکھنے کی وجہ سے کہا گیا۔

جواب

حدیث شریف میں ہے کہ جب مرغ کی بانگ سنو تو اللہ تعالی سے اس کے فضل کا سوال کرو؛ اس لیے کہ (اس کا بانگ دینا اس بات کی علامت ہے کہ)اس نے فرشتے کو دیکھا ۔۔الخ یہ روایت صحٰح مسلم شریف میں ہے حدیثِ مبارک کے الفاظ اور حوالہ درج ذیل ہے:

"7096 - حدثنى قتيبة بن سعيد حدثنا ليث عن جعفر بن ربيعة عن الأعرج عن أبى هريرة أن النبي  صلى الله عليه وسلم قال: « إذا سمعتم صياح الديكة فاسألوا الله من فضله؛ فإنها رأت ملكاً وإذا سمعتم نهيق الحمار فتعوذوا بالله من الشيطان فإنها رأت شيطاناً ».(8/85 ط: دار الجيل بيروت + دار الأفاق الجديدة ـ بيروت".

 بیہقی کی روایت میں اس بات کا اضافہ ہےکہ "رات کے وقت میں جب مرغا بانگ دےتو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو۔۔." الخ 

حدیثِ مبارک کے الفاظ ملاحظہ ہوں:

"418- أخبرنا أبو عبد الله الحافظ وأبو زكريا بن أبي إسحاق وأبو محمد عبد الله بن يوسف قالوا: حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب حدثنا بحر بن نصر حدثنا ابن وهب حدثني الليث بن سعد وسعيد بن أبي أيوب عن جعفر ابن ربيعة عن عبد الرحمن الأعرج عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إذا سمعتم الديكة تصيح بالليل فإنها رأت ملكاً فأسألوا الله من فضله، وإذا سمعتم نهيق الحمير فإنها رأت شيطاناً فاستعيذوا بالله من الشيطان الرجيم". (2/58ط:غراس للنشر والتوزيع - الكويت)

اس کا مطلب واضح ہے کہ تہجد کے وقت اللہ کی رحمت اور فرشتوں کا نزول ہوتا ہے وہ وقت دعا کی قبولیت کا ہوتا ہے اس وقت دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200350

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں