بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مدیون کے پاس پیسے نہ ہوں اور دائن مطالبہ کرے تو کیا کیا جائے؟


سوال

ایک شخص کا یہ کاروبار ہے کہ وہ دکان والون کو سامان فروخت کرتا ہے اور بسا اوقات ان کو سامان قرض کے طور پر بھی دیتا ہے، اسی طرح کسی دکان دار کو دو مہینے کی مدت تک 10 لاکھ روپے کا سامان دیا، اب مدت پوری ہوگئی ہے، لیکن اس دکان دار کے پاس پیسے نہیں ہیں، وہ مہلت مانگ رہا ہے اور وہ اسے مہلت نہیں دے  رہا تو  اس وقت وہ کیا کرے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مقروض کو مہلت دینا بہتر ہے؛ کیوں کہ تنگ دست مقروض کو مہلت دینے سے متعلق احادیث میں فضیلت وارد ہوئی ہے۔ تاہم مذکورہ دکان دار اپنا حق وصول کرنے کے لیے قانونی سہارا لینے کا بھی مُجاز ہے۔

اگر سوال مقروض کی طرف سے ہے تو درج ذیل لنک پر موجود فتوے میں قرض کی ادائیگی میں آسانی کے لیے معمولات ملاحظہ کرے:

قرض کی ادائیگی میں آسانی کے لیے اعمال

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200635

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں