کیا بچی کا نام ’’مدینہ‘‘ رکھ سکتے ہیں؟
’’مدینہ‘‘ چوں کہ ایک شہر "مدینہ منورہ" کے نام کے طور پر معروف ہے، نہ کہ کسی شخص کے نام کے طور پر، اس لیے یہ نام نہیں رکھنا چاہیے، صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر نام رکھ لیا جائے، باعثِ برکت ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200599
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن