بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مدینہ سے مکہ آکر روانگی سے دو دن پہلے حیض آگیا


سوال

اگر عورت مدینہ کے میقات سے عمرہ کی نیت کر لے اور مکہ آجائے اور پھر اسے حیض آجائے اور دو دن بعد واپسی کی فلائٹ ہو تو شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر مکہ مکرمہ پہنچ کر ابھی تک عمرہ نہ کیا ہو اور عورت کو حیض آجائے اور حیض ختم ہونے کا انتظار کرنے کا وقت بھی نہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں حیض کی حالت میں ہی عمرہ کرلے اور حرم کی حدود میں دم دے دے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 551):

"وفي الفتح: لو طاف للعمرة جنباً أو محدثاً فعليه دم".  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200472

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں