بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مدرسہ کے لیے دی گئی رقم میں سے کچھ رقم خود رکھنا


سوال

اگر کوئی شخص مدرسے سے مالی تعاون کرتاہےاور یہ تعاون وہ مدرسے کے مہتمم یا مدرسے کے اور کسی فرد کے ذریعے سے کرتا ہے، تو کیا وہ فرد یا مہتمم اس میں سے اپنے محنتانے کے  طور پر کچھ روپے لے سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مدرسہ کے لیے دی گئی رقم میں سے کچھ رقم بطورِ محنتانہ رکھنے  کی شرعاً اجازت نہیں۔ مہتمم یا مدرسے کے دیگر فرد کی ضابطے کے مطابق مدرسے سے جو تنخواہ (اور الاؤنس وغیرہ) مقرر ہو، صرف وہی وصول کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200944

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں