حالتِ اقامت میں وضو کرنے کے بعد چمڑے کے موزہ پہنے ہوئے ہوں اور اسی حالت میں ایک دن اور ایک رات گزر چکی، لیکن مجھے یاد نہ تھا کہ مدتِ مسح فوت ختم ہوگئی ہے، اس کے بعد بھی میں نے دوبارہ وضو کرنےمیں اسی موزے پر مسح کر لیا اور نمازِ عشاء پڑھ لی۔ تو میرے وضو اور نماز کا کیا حکم ہے؟
حالتِ اقامت میں ایک دن اور ایک رات گزرنے کے بعد جو وضو آپ نے کیا، پاؤں نہ دھونے کی وجہ سے وہ ناقص رہا، لہٰذا نماز بھی ادا نہیں ہوئی۔ عشاء کے فرض اور وتر کا اعادہ واجب ہے۔
(الصحیح لمسلم، کتاب الطهارة، باب التوقيت في المسح علی الخفين، 1 : 232، رقم : 276) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200066
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن