بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مخصوص ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے پر کسی کمپنی سے ملنے والی مالی رعایت کا حکم


سوال

debit card پر ایک خاص قسم کا discount ملتا ہے مثلا اگر kfc سے کھانا لیا اور ادائگی hmb کے کارڈ سے کی تو %10 discount .اس discount کا کیا حکم ہے؟

جواب

ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے کی صورت میں، اس استعمال کی ادائیگی، بینک اس کھاتے (account)سے کرتا ہے جو کھاتہ ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے والے نے بینک میں کھولا ہوتا ہے، اور اس کھاتے کا حکم قرض کا ہے۔ کسی کمپنی کا مخصوص ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے پر استعمال کرنے والے کو مالی رعایت (discount) کا ملنا، مخصوص بینک میں کھاتہ کھولنے کا فائدہ تھا۔ یہ قرض دینے پر حاصل ہونے والا فائدہ ہے۔ جب کہ قرض پر کسی قسم کا اضافی فائدہ سود ہوتا ہے، اس لیے یہ مالی رعایت سود کے حکم میں ہو گی اور جائز نہ ہوگی۔


فتوی نمبر : 143605200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں