بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد رؤوف نام رکھنا


سوال

"محمد رؤوف" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"رؤوف" اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے ہے، لیکن ایک  آیت میں نبی کریم ﷺ کو بھی "رؤوف" کہا گیا ہے، جس سے معلوم ہوا کہ  یہ  نام اللہ رب العزت کے ساتھ مخصوص نہیں، لہذا "محمد رؤوف" نام رکھنا درست ہے۔قرآن کریم میں ہے:

﴿ لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ ﴾[ التوبة : 128 ]

ترجمہ:  (اے لوگو!) تمہارے پاس ایک ایسے پیغمبر تشریف لائے جو تمہاری جنس (بشر) سے ہیں، جن کو تمہاری مضرت کی بات نہایت گراں گزرتی ہے، جو تمہاری منفعت کے بڑے خواہش مند رہتے ہیں، یہ (حالت تو سب کے ساتھ ہے بالخصوص) ایمان داروں کے ساتھ بڑے ہی شفیق (اور) مہربان ہیں۔ (بیان القرآن)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں