محرم کے مہینے میں جو جگہ جگہ سبیلیں لگائی جاتی ہیں، ان سبیلوں سے پانی یا شربت یا کوئی چیز کھانا اور پینا کیسا ہے؟ کیا اس کھانے اور پینے میں کوئی برائی تو نہیں ؟ اور اگر کوئی سبیل لگانا چاہے تو وہ لگاسکتا ہے؟
واضح رہے کہ پانی پلانا باعثِ ثواب کام ہے، لیکن عشرہ محرم کو متعین کرنا روافض کے ساتھ تشبہ ہے؛ اس لیےمحرم الحرام کے مہینے میں سبیل لگانا ناجائز ہے۔ ( ملخص ازفتاوی رشیدیہ ص:149 ط: عالمی مجلس تحفظ اسلام)
لہذا سبیل لگانا درست نہیں اوران سبیلوں سے پانی یا شربت پینا یا کوئی چیز کھانادرست نہیں. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200093
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن