بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مباشرت کے بعد مہندی لگانا


سوال

مباشرت کے بعد مہندی لگانے کی کیا حکم ہے؟

جواب

مباشرت کے بعد چوں کہ انسان حالتِ جنابت میں ہوتا ہے یعنی ناپاک ہوتا ہے،  اس  لیے کوشش کرنی چاہیے کہ پہلے غسل کر کے پاک ہو جائے، اس کے بعد دیگر کام کرے،  لیکن اگر کوئی مباشرت کے بعد مہندی لگانا چاہے تو مباشرت کے فوراً بعد بھی مہندی لگا  سکتا ہے،  اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔لیکن اگر مہندی جسم دار ہو جو پانی پہنچنے سے مانع ہو (مثلاً: خشک ہونے کے بعد اس کی تہہ جم جائے) تو  غسل سے پہلے اسے ہٹانا اور غسل میں بالوں اور جلد تک پانی پہنچانا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201916

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں