بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری کے ایام میں دھبہ دکھائی دینا


سوال

اگر کسی عورت کے ساتھ 25 سال کے بعد ماہواری رکنے کا مسئلہ ہوجائے  اور اس کو ماہواری کی جگہ ان دنوں میں  صرف دھبہ  نظر آتے ہیں ، یعنی فجر کے وقت دھبہ  نظر آیا پھر پورا دن پاک  رہی اور مغرب کے بعد  دوبارہ دھبہ نظر آیا ، اور اس طرح پورے دس دن رہے   تو اس کا کیا حکم ہے ، ناپاکی کا حساب کیسے رکھے؟

جواب

کھل کر خون آنے  / خون کے قطرہ بہنے اور دھبہ نظر آںے دونوں کا حکم ایک ہی ہے، ماہوراری کے ایام میں جب پہلی مرتبہ دھبہ نظر آئے  اور وقفہ وقفہ سے دھبہ دکھائی دیتا رہے تو عادت کے پورے ایام  ناپاکی کے ایام شمار ہوں گے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں