بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری کے ایام میں بھورے رنک کا دھبہ نظر آنا


سوال

حیض کے دنوں میں تین دن خون آنے کے بعد دو دن بھورے رنگ کے دھبے آتے ہیں،  کیا ان ایام میں روزے اور نماز ادا کی جاسکتی ہے؟

جواب

حیض کی عادت کے ایام میں بھورے رنگ کے دھبے بھی حیض کے شمار ہوں گے،  حیض کی مدت میں  جو  کپڑا یا پیڈ رکھا جاتا ہے جب تک وہ بالکل سفید دکھلائی نہ دے  تب تک وہ حیض ہے، اور نماز اور روزہ ادا کرنا  جائز نہیں ہوگا ۔ اور جب پیڈ یا کپڑا  بالکل صاف نظر  آئے گا تو حیض سے پاک سجھی جائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 288):
"(وما تراه) من لون ككدرة وتربية (في مدته) المعتادة (سوى بياض خالص) قيل: هو شيء يشبه الخيط الأبيض. 

(قوله: ككدرة وتربية) اعلم أن ألوان الدماء ستة: هذان والسواد والحمرة والصفرة والخضرة". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201780

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں