بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خون عادت کے ایک دن بعد بند ہوگیا تو کیا غسل کرنے کے لیے دس دن مکمل ہونے کا انتظار کرنا ہوگا؟


سوال

میری بیوی کی عادت کے مطابق حیض پر ایک دن بعد خون آنا بند ہوگیا اور پھر اب 24 گھنٹےہوگئے خون نہیں آیا ۔ ویسے عادت سات دن کی ہے ۔ اب نہا کے نماز پڑھ لینی چاہیے یا انتظار کرنا پڑے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر ماہواری کی متعینہ عادت کے ایام مکمل ہونے کے بعد خون آنا بند ہوگیا اور پورا دن گزرنے پر بھی نہیں آیا، تو ایسی صورت میں مذکورہ خاتون کوغسل کرنے کے بعد تمام عبادات نماز، روزہ، تلاوتِ کلامِ مجید  کی اجازت ہوگی، نیز خون بند ہونے کے بعد 24 گھنٹوں میں جو نمازیں قضا ہوئیں انہیں ادا کرنا ضروری ہوگا اور خون بند ہونے کے بعد جو روزے رہ گئے ہوں رمضان کے بعد ان کی قضا بھی لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201451

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں