بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مانگنے والے غریبوں کو زکاۃ دینا


سوال

فقیر کو زکاۃ  کی رقم سے 20 یا30یا 50روپے دینا جو روڈ پر کھڑے ہوں،  یا دکان پر آجائے خواہ وہ آدمی ہو یاعورت ہو  یا چھوٹا بچہ ہو، کیا یہ صحیح ہے یانہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ اگر ان مانگنے والوں کی ظاہری حالت دیکھ کر، یا ان کے بتانے سے اطمینان ہو یا غالب گمان ہو کہ یہ مستحقِ زکاۃ  ہیں تو ان کو  زکاۃ  دینے سے زکاۃ  ادا ہوجائے گی، خواہ مرد ہو یا عورت، یا سمجھ دار بچہ ہو، اگر بچہ بہت چھوٹا اور ناسمجھ ہو تو اس کو زکاۃ  دینے سے زکاۃ  ادا نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201492

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں