بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مانعِ حیض ادویہ کے استعمال سے وقتِ مقررہ پر ماہ واری نہ آنے کی صورت میں عدت کا حکم


سوال

 طلاق کے بعد ایک عورت کی دو ماہ واری وقت پر آئی،  اب تیسری ماہ واری رمضان میں 10 دن گولیاں کھانے کی وجہ سے وقت مقررہ پر نہیں آئی تو کیا عدت پوری ہو گئی جب کہ تین مہینے پورے ہو چکے؟

جواب

جس عورت کو ماہ واری  آتی ہے ( یعنی وہ چھوٹی بچی یا بہت بوڑھی عورت نہیں ہے) اس کی طلاق کی عدت مکمل تین ماہواریاں ہیں (اگر حمل نہ ہو)، اس کی عدت مہینوں کے اعتبار سے نہیں ہوتی، لہذا مذکورہ عورت جب تیسری ماہواری سے پاک ہوگی،  تب اس کی عدت ختم ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں