بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مال حرام سے حاصل شدہ نفع کا حکم


سوال

میراسوال یہ ہے کہ ایک شخص کے پاس حرام کمائی کی رقم پچاس ہزارتھی،اس شخص نے انہی پیسوں سے تجارت کی اوردس ہزارروپے نفع کمایا،اب ان دونوں رقموں کاکیاحکم ہے؟

جواب

حرام مال بلامعاوضہ حاصل ہوا ہو تو اصل مالک کولوٹانا لازم ہے،اصل مالک یا اس کے ورثاء موجود نہ ہوں یا ان کا علم نہ ہو تو اصل مالک کی طرف سے غریبوں میں صدقہ کرنا لازم ہے۔

 اوراگر حرام مالعوض کے بدلے (مثلاً: کسی ناجائز کام کی اجرت میں)حاصل ہو تو غریبوں میں صدقہ کردیا جائے۔ دونوں صورتوں میںاس طرح کرنے کے بعد اس رقم سے جو نفع حاصل ہوا ہو اسے استعمال کرنا جائز ہوگا۔فقطواللہ اعلم


فتوی نمبر : 143712200033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں