بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مائنڈ کیپیٹل (mind.capital) کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا


سوال

ایک کمپنی ہے آن لائن، اس کا نام ہے ’’مائنڈ کیپٹل‘‘ اس کا کام ہے ’’کرنسی ایکسچینج‘‘، پھر کرنسی ایکسچینج کے لیے تو پیسہ چاہیے بہت زیادہ،  اب وہ مختلف کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرتی ہے،  اب وہ کمپنی لوگوں سے انویسٹمنٹ چاہتی ہے کہ آپ بھی ہمارے ساتھ انویسٹمنٹ کرو،  جتنا بھی منافع آتا ہے اس کا 0.5 سے لے کر 1.5 پرسنٹ تک ہم آپ کو بھی ڈیلی دیں گے۔ اس کا کاروبار ہفتے میں 5 دن ہے۔ 5 دنوں میں جتنا ڈیلی آتا ہے ممبر کے ساتھ منافع شیئر کرتا ہے۔ اب جس کا زیادہ انویسٹمنٹ ہو، اس کو زیادہ منافع ملے گا، لیکن اس کا پرسینٹیج فکس نہیں، اور کمپنی میں اگر کوئی بھی 3 مہینےکے بعد پیکج ختم کرنا چاہتاہے تو پیسے واپس بھی لے سکتا ہے۔

 کیااسلام میں اس کے ساتھ کاروبار حرام ہےیا حلال؟ اور یہ کمپنی جرمنی میں ہے۔

جواب

ہماری معلومات کے مطابق مذکورہ کمپنی (mind.capital) کے معاملات ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کیے جاتے ہیں اور پھر لوگوں سے سرمایہ جمع کرکے اسے کس طرح کے کاروبار میں لگایا جاتا ہے، یہ بھی واضح نہیں اور نفع کی تقسیم کا طریقہ کار بھی شرعی اعتبار سے درست نہیں؛ لہذا مذکورہ کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنے کے جواز کا فتوی نہیں دیا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200692

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں