اگر ایک آدمی کسی لڑکی سے شادی کرنا چاہے، لیکن اس کے باپ کی انکم میں شک ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
اگر صرف شک ہے، آمدن ناجائز ہونے کا کوئی قرینہ یا ثبوت نہیں ہے، تو تجسس کا حکم نہیں ہے۔ لیکن اگر لڑکی کے باپ کی آمدنی ناجائز ہونے کا کوئی قرینہ وثبوت ہو تو اس سے تحفہ وغیرہ لینا جائز نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201510
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن