بچی کی کس عمر میں شرعی پردہ فرض ہوجاتا ہے؟
بچی پر پردہ کی فرضیت تو دیگر احکام کی طرح بالغ ہونے کے ساتھ ہی ہوتی ہے، لیکن فقہا نے لکھا ہے کہ نو برس کی عمر سے باہر نکلتے وقت اس کی عادت ڈال دی جائے، خصوصا اس پرفتن دور میں اس کا اہتمام بہت ہی ضروری ہے.
فتوی نمبر : 143708200025
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن