بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لفظ تراویح کا معنیٰ اور تراویح کی تعداد


سوال

لفظ تراویح کی تشریح اور کتنی تعداد ہے؟

جواب

’’تراویح‘‘  جمع ہے، اس کا مفرد "تَرْوِیْحَه" ہے جس کا معنیٰ راحت لینے کے ہیں، تراویح کی ہر چار رکعت کو ترویحہ کہا جاتا ہے اور اس کا یہ نام اسی لیے رکھا گیا ہے کہ تراویح کی ہر چار رکعت کے بعد کچھ دیر آرام کیا جاتا ہے۔

اور تراویح  کی رکعات کی تعداد بیس ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 43):
"مبحث صلاة التراويح.
(قوله: التراويح) جمع ترويحة؛ سميت الأربع بها للاستراحة بعدها، خزائن".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 45):
"(قوله: وهي عشرون ركعةً) هو قول الجمهور، وعليه عمل الناس شرقاً وغرباً".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں