بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لازم سمجھے بغیر جمعہ مبارک کہنا


سوال

جمعہ کے دن ’’جمعہ مبارک‘‘  کہنا بدعت ہے،  اگر اس کو لازم سمجھ کر نہ کیا جائے؟

جواب

جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہوجانے کی دعا دینا ہے،اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں (بذاتہ تو) حرج نہیں ہے، خصوصاً جب کہ اسے لازم نہ سمجھا جائے، البتہ اس مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا  اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا، ٹھیک نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200800

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں