بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قیامت دس محرم الحرام کے دن واقع ہونے کی کوئی روایت موجود ہے؟


سوال

حضرت کیا قیامت دس محرم الحرام کے دن واقع ہونے کی کوئی روایت موجود ہے؟

جواب

جمعہ کے دن قیامت قائم ہوگی، یہ تو حدیث میں موجود ہے؛ لیکن ۱۰؍ محرم کو قائم ہوگی یہ بات کسی صحیح حدیث میں نہیں مل سکی۔ (مستفاد: آپ کے مسائل اور ان کا حل ۲/ ۳۵۵)
ولا تقوم الساعۃ إلا یوم الجمعۃ، وفي ’’العرف الشذي‘‘: ورد في حدیث قوي: أن قیام الساعۃ یکون یوم عاشوراء، عاشر المحرم فیکون العاشوراء یوم الجمعۃ، أقول: لم أقف علیہ فلینظر۔ (معارف السنن، أبواب الجمعۃ، باب في الساعۃ التي ترجی في یوم الجمعۃ، مکتبہ أشرفیہ دیوبند وکراچی ۴/ ۳۰۶)فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144001200187

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں