بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قہقہہ لگاکر ہنسنا کیساہے؟


سوال

قہقہہ لگاکر ہنسنا کیساہے؟

جواب

آداب میں سے یہ ہے کہ اگر دورانِ گفتگو  کوئی خوش گوار  بات آئے تو مسکرا دیا جائے، کیوں کہ آپ ﷺ بھی پُرلطف بات پر تبسم فرماتے تھے، جس سے آپ کے دندانِ  مبارک ظاہر ہوجاتے تھے۔ قہقہہ نہ لگایا جائے، یہ وقار کے خلاف ہے، آپ ﷺ اونچی آواز سے قہقہہ نہیں لگاتے تھے۔مشکاۃ  شریف کی روایت میں ہے :

’’ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنا زیادہ ہنستے ہوئے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ کا منہ کھل گیا ہو اور مجھے آپ کے تالو یا حلق کا کوا یا مسوڑھا نظر آیا ہو،  بلکہ اکثر و بیشتر آپ کا ہنسنا مسکرانے کی حد تک رہتا تھا ۔  (بخاری )

مطلب یہ کہ جس طرح دوسرے لوگ قہقہہ  مار کربڑے زور سے ہنستے ہیں اور اس وقت ان کا پورا منہ اتنا زیادہ کھل جاتا ہے کہ اندر کے مسوڑھے ، تالو اور حلق کا کوا تک نظر آجاتا ہے اس طرح آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی نہیں ہنستے ،  اکثر کسی خوشی ومسرت کی بات پر آپ مسکرادینے ہی پر اکتفا فرماتے تھے ۔ کبھی کبھی ہنسی بھی ہنس لیتے تھے ۔  (مظاہر حق)‘‘۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200963

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں