بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قلیل آمدنی کی وجہ سے سودی قرض لینا


سوال

 کیا آمدنی قلیل ہونے کی وجہ سے عام سرکاری بنک سے علاج یا مکان بنانے کے لیے قرضہ Loan لینا جائزہے؟

جواب

بینک سے قرض لے کر اضافہ کے ساتھ واپس کرنا ہوتا ہے جو "سود" ہے، اور  سود کی لین دین کسی صورت میں  جائز نہیں ہے، خواہ آمدن قلیل ہی کیوں نہ ہو۔ قلیل حلال مال بہت سے حرام مال سے بدرجہا بہترہے، حلال پر صبر اور رب کی نعمتوں پر شکر ادا کرتے رہیں ان شاء اللہ خالق ورازقِ کائنات ضرور آپ کے لیے در کھول دیں گے۔ استغفار کی کثرت اور جتنی گنجائش ہو (خواہ مہینے میں دس روپے) اللہ تعالیٰ کی راہ میں صدقے کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ حالات بہت جلد بہترہوجائیں گے۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں