میں نے اپنے ایک دوست سے قسطوں پر کار، رکشا اور دیگر چیزیں خریدی ہیں، جن کی قسطیں ایک سال سے میں وقت پر دیتے آرہا ہوں، مگر اب کچھ نقصان کی وجہ سے اب میں یہ کام بند کرنا چاہتا ہوں، اور اس کی رقم واپس کرنا چاہتا ہوں، میری قسطوں کا وقت ابھی باقی ہے، اور اس کی طرف سے کوئی مطالبہ بھی نہیں ہے، میں خود وقت سے پہلے ادا کرنا چاہ رہا ہوں، اس کا شرعی طریقہ کیا ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں اگر آپ وقت سے پہلے قسطیں ادا کرنا چاہتے ہیں، تو ایسا کر سکتے ہیں، شرعا کوئی ممانعت نہیں، البتہ جتنی قیمت عقد کے وقت طے ہوئی تھی وہ مکمل ادا کرنی ہوگی، جلدی ادا کرنے کی وجہ سے قیمت میں کمی کے مطالبے کا آپ کو حق نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200744
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن