بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قسطوں پر چیز فروخت کرنے میں منافع کی تحدید


سوال

کسی چیز کو قسطوں پر فروخت کرنے (instalment ) کی صورت میں کتنے فیصد تک منافع رکھنا جائز ہے؟

 

جواب

شریعتِ مطہرہ نے چیزوں کی خرید و فروخت میں منافع کی تحدید نہیں کی ہے، البتہ مارکیٹ میں کسی چیز کی جتنی قیمت رائج ہو اس سے زیادہ قیمت مقرر کرنا مناسب نہیں ہے، لہٰذا قسطوں پر کوئی چیز فروخت کرنے کی صورت میں اتنی قیمت مقرر کرنی چاہیے جتنی قیمت پر عرف (مارکیٹ ) میں وہ چیز ادھار پر ملتی ہو، اس سے زیادہ قیمت مقرر کرنا مناسب نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200612

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں