بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قسطوں پر خریدے گئے تجارتی فلیٹ پر زکاۃ


سوال

میں نے قسطوں پر ایک فلیٹ خریدا ہے ،لیکن ابھی تک میں نے اس کی ساری قسطیں نہیں ادا کی ہیں، ابھی تک جو میں نے قسطیں دی ہیں وہ تقریباً 340000 لاکھ روپے بنتی ہیں ،تو کیا میں اس پر زکاۃ دوں گا ؟اگر ہاں تو صرف ان پیسوں پر جو میں نے دیے ہیں یا پھر جو پوری قیمت بنتی ہے اس پر؟ اور یہ میں نے کاروبار کے لیے لیا ہے .

جواب

مذکورہ فلیٹ کی موجودہ کل قیمت میں سے فلیٹ کی بقایا اقساط کے برابر رقم (جس کی ادائیگی آپ کے ذمہ پر لازم ہے)  کو منہا کرنے کے بعد جتنی رقم بچے گی اس کی زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگی۔

نوٹ: مکمل بقایا اقساط کے برابر رقم منہا کرنے کا حکم صرف اس صورت میں ہے جب کہ معاہدہ کی رو سے مکمل اقساط کی ادائیگی اسی سال ذمہ پر لازم ہو، لیکن اگر مکمل اقساط کی ادائیگی اسی سال لازم نہیں ہے تو اس سال جتنی قسطیں ادا کرنی ہیں اسی کے بقدر رقم منہا کی جائی گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200557

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں