بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض کی ادائیگی کے لیے وظیفہ


سوال

قرض کی ادائیگی کے لیے کوئی وظیفہ بتادیجیے!

 

جواب

درج ذیل چند باتوں پر پابندی سے عمل کریں:

(۱) سب سے پہلے گناہ سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔

(۲)نمازو روزے کی پابندی کریں۔

(۳) زکات واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔

(۴) سود سے دور رہیں۔

(۵) روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔

(۶) یہ دعا روزانہ 21 بار پڑھیں :"اَللّٰهُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنَا بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ"

(۷) دورد شریف صبح وشام ۲۱-۲۱ مرتبہ پڑھاکریں۔ اور سی طرح  سورۃ الشوریٰ کے دوسرے رُکوع کی آخری آیت: اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ (آیت 19) اسی مرتبہ فجر کے بعد پڑھا کریں، اگر داڑھی منڈاتے یا کتراتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200313

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں