بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض کی واپسی میں نقد کے بدلہ عین دینے کا حکم


سوال

ایک بھائی نے دوسرے نسبی بھائی کو نقد قرض دیا، اب مقروض کی استطاعت نہیں کہ وہ نقد ادا کرسکے، وہ اپنے بھائی سے کہتا ہے  کہ میرا ٹائر کا کاروبار ہے، میں افغانستان سے ٹائربھیجوں گا، تم اسے اپنے لیے فروخت کرنا،  کیا اس طرح قرض وصول کرنا اور ٹائروں سے نفع حاصل کرنا قرض کے علاوہ شرعاً جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مقروض کے پاس قرض کی واپسی کے لیے نقد رقم موجود نہیں اور وہ اس رقم کے بدلے میں دائن  پر ٹائر فروخت کر دیتا ہے تو اس طرح مقروض کا نقد رقم کے بدلہ میں ٹائر دینا درست ہو گا،  اس کے بعد اگر دائن ٹائر کو فروخت کر کے اس سے نفع کماتا ہے تو ایسا کرنا بھی درست ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں