کیا قربانی کے جانور میں عقیقہ ہوسکتا ہے؟ اور کتنے حصے عقیقے کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں ؟
قربانی کے بڑے جانور میں عقیقہ کی نیت سےحصہ ڈال سکتے ہیں، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں، ایک بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں اس میں کوئی پابندی نہیں ہے کہ کتنے حصے قربانی کے ہوں اور کتنے عقیقہ کے، یہ قربانی کرنےوالے کی صواب دید پر موقوف ہے، بس اتنا خیال رہے کہ بڑے جانور میں سات حصے سے زیادہ کی اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201753
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن