اگر قربانی کا جانور بھاگ جائے اور اس کو پکڑنے کی کوشش میں اس کا سینگ ٹوٹ جائے تو آیا اس کی قربانی جائز ہوگی یا نہیں ؟
اگر ذبح کی تیاری کی درمیان جانور بھاگ جائے اور اس کو پکڑنے کی کوشش میں اس کا سینگ ٹوٹ جائے یا کوئی اور عیب پیدا ہوجائے اور اس کو ذبح کردیا جائے تو اس جانور کی قربانی درست ہے۔
اور اگر ذبح کرنے کے علاوہ ویسے ہی جانور بھاگ جائے اور اس کو پکڑنے کی کوشش میں اس کا سینگ بالکل جڑ سے اکھڑ جائے اور چوٹ کا اثر دماغ تک پہنچ جائے تو اس کی قربانی درست نہیں ہے، اور اگر سینگ جڑ سے نہ اکھڑے، بلکہ اوپر سے ٹوٹ جائے تو اس کی قربانی درست ہوگی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200487
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن