بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا وجوب


سوال

زید کے پاس سونا اور چاندی نہیں، صرف نقدی ہے 40 ہزار تک ہے،زید شادی شدہ ہے،کمپنی میں ملازم ہے،دو بچے ہیں،13 بہن بھائی ہیں،اپنے والد صاحب کے ساتھ ہی رہتا ہے،زید اپنی آمدن والد صاحب کو ہی دیتا ہے،زید کے والد صاحب بھی قربانی کرتے ہیں،ایسی صورت میں زید پر بھی قربانی لازم ہے یا نہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

زید کی ملکیت میں مبلغ چالیس ہزارروپے موجود ہیں  تو اس پر قربانی  کرناواجب ہے، والد صاحب کی اپنی قربانی  زید کی طرف سے کافی نہیں ہوگی، البتہ اگرزید کے والد زید  (کے علم میں لاکر یا اس کی اجازت سے اس) کی طرف سے بھی قربانی کردیں توزید کی جانب سے قربانی ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں