بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا جانور چوری ہوگیا


سوال

ایک بکرا بقرعید کی قربانی کے لیے خرید کر لائے۔ساتھ میں گائے کی قربانی کا بھی ارادہ تھا،  لیکن گائے لینے سے پہلے بکرا چوری ہو گیا اور بعد میں گائے کی قربانی کی جس کا پہلے سے ارادہ تھا ۔ کیا اب بکرے کی طرف سے علیحدہ قربانی واجب ہوگی یا گائے والی قربانی ہی کافی ہوجائے گی؟

جواب

اگرقربانی کےلیے بکرا خریدا اور چوری ہوگیا اور اپنی واجب قربانی گائے کے ایک حصہ کی صورت میں ادا کرلی تو واجب اداہوگیا۔ اب بکرے  کے بدلے میں دوسرا جانور قربان کرنا ضروری نہیں۔  فقط واللہ ا علم


فتوی نمبر : 144012200724

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں