ایک آدمی نے بڑے جانور میں قربانی کے لیے حصہ ڈالا اور وہ آدمی جانور ذبح کرنا جانتا ہے، دوسرے حصہ داروں نے ذبح کا کام اسی ایک شریک آدمی کے ذمہ لگایا تو کیا یہ شریک آدمی باقی حصہ داروں سے ان کے حصہ کے بقدر ذبح کرنےکی اجرت لے سکتا ہے؟
قربانی کے جانور میں شریک آدمی کے لیے اسی جانور کے ذبح کرنے کی اجرت لینا جائز نہیں ہے۔فتاوی شامی میں ہے :
"( ولو ) استأجره ( لحمل طعام ) مشترك ( بينهما فلا أجر له )؛ لأنه لايعمل شيئاً لشريكه إلا ويقع بعضه لنفسه فلايستحق الأجر، ( كراهن استأجر الرهن من المرتهن )؛ فإنه لا أجر له لنفعه بملكه". (6/60) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200274
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن