کیاقرآن پڑھانے پر اجرت لی جا سکتی ہے ؟
تعلیمِ قرآن یعنی قرآن کریم کی تعلیم دینے ،حفظ ناظرہ پڑھانے پر اجرت لینا جائزہے۔
تراویح میں قرآنِ کریم سنانے کی اجرت لینا اور دینا جائز نہیں ہے۔ البتہ بلاتعیین کچھ دے دیاجائےاورنہ دینے پرکوئی شکایت بھی نہ ہو تویہ صورت اجرت سےخارج اورحدِ جوازمیں داخل ہوسکتی ہے۔ اور اگر رمضان المبارک میں قرآنِ کریم سنانے والے کے ذمے عشاء کی نماز کی امامت بھی ہوتواجرت لینا جائزہوگا ؛ اس لیے کہ امامت کی اجرت لینادرست ہے۔(کفایت المفتی،3/350) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200614
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن