بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآنِ مجید میں ذکر کردہ دعاؤں کے مجموعہ کے لیے راہ نمائی


سوال

پورے قرآنِ مجید میں جو دعائیں ہیں، آپ مجھے وہ دعائیں تو لکھ کر بھیج دیں۔ اگر دعائیں لکھ کر بھیجنے میں آپ کو آسانی محسوس ہو تو یہ بہتر ہے۔ ورنہ مجھے آپ اس سورتِ مبارکہ کا نام اور اس کی آیتِ مبارکہ کا نمبر ہی لکھ کر بھیج دیں، جہاں دعائیں ہیں،  میں خود ہی قرآن مجید میں سے ڈھونڈ لوں گا۔

جواب

قرآن مجید  میں ذکر کردہ دعاؤں کے مجموعہ کے لیےمولانا محمد عمر انور بدخشانی کامرتب کردہ رسالہ   ”قرآنی دعائیں، مناجاتِ انبیاء وصالحین“کا مطالعہ مفید رہے گا۔
نیز مذکورہ رسالہ کو درج ذیل لنک سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے:

https://islaminsight.org/pdf-books/

نیز الحزب الاعظم (مؤلفہ ملاعلی قاری رحمہ اللہ- مترجم مولانا بدرِ عالم میرٹھی رحمہ اللہ ) جو سات منزلوں کی ترتیب پر ہے، اس کی پہلی منزل بروزِ ہفتہ، میں قرآنی آیات پر مشتمل تقریباً تمام دعائیں موجود ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں