کیا بھانجی کی رضاعی بیٹی میری محرم ہے؟
بھانجی کی حقیقی بیٹی جس طرح محرم ہے، اسی طرح رضاعی بیٹی بھی محرم ہے ۔ نسب سے جو رشتے دار محرم بنتے ہیں وہ رشتے رضاعت سے بھی محرم بن جاتے ہیں ۔ حدیث میں ہے :
"يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب". (رواه البخاري في (الشهادات) باب الشهادة على الأنساب والرضاع برقم (2645) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200923
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن