بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فوٹو گرافی کی دوکان کھولنا


سوال

میں فوٹوگرافی کی شاپ کھولنا چاہتا ہوں صرف پاسپورٹ سائز کی فوٹوگرافی کے لیے، کیا آج کے دور میں یہ کاروبار درست ہے؟

جواب

فوٹوگرافی شرعاً حلال نہیں، اور اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی حلال نہیں، نیز شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ویزہ کے لیے تصویر کھچوانے کی ضرورتِ شدیدہ کی وجہ سے اگرچہ گنجائش ہے، تاہم اس گنجائش سے نہ تصویر سازی حلال ہوتی ہے اور نہ ہے اس پیشہ سے وابستہ ہونے کی شرعاً اجازت ہے، لہذا تصویر سازی کی دوکان کھولنے کی شرعاً اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200421

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں