بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فرعون کے قد سے متعلق ایک سوال کا جواب


سوال

ایک بہت بڑے عالم نے محفل میں کہا: فرعون تین فٹ لمبا تھا،  اور ایک کتاب کا حوالہ بھی دیا . بعد میں بہت  قیل و قالہوا، لیکن ایک صاحب  جنہوں نے کہا کہ: میں مصر گیا ہوں وہ چھ ہاتھ لمبے کے  قائل ہیں ، تو اصل میں فرعون کتنا لمبا تھا ؟

جواب

فرعون کے قد کے جاننے پر دینِ اسلام کا کوئی عقیدہ یا شریعت کا کوئی مسئلہ موقوف نہیں ہے، تارٰیخی روایات میں مختلف باتیں اس کے قد سے متعلق مذکور ہیں، کسی مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایسی چیزوں میں بحث مباحثہ کرکے اپنا وقت ضائع کرے، اصل یہ ہے کہ: اس کے قصہ سے عبرت حاصل کرکے اللہ کو راضی کرنے والے کاموں میں اپنا وقت صرف کرے۔ جس چیز کو قرآن وحدیث نے مبہم رکھا ہے اس کی کھود کرید کی ضرورت نہیں،«ابهموا ما ابهمه الله»۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200052

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں