بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کا ترک کرنا


سوال

اگر کوئی شخص فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ نہیں پڑھے اور تین تسبیحات کی مقدار کھڑے ہو کر رکوع میں چلا جائے تو اس نماز کا کیا حکم ہے ؟ 

جواب

فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعات میں سورہ فاتحہ پڑھنا مسنون ہے اور تین تسبیحات کے بقدر قیام کرنا فرض ہے، لہذا مسئولہ صورت میں نماز درست ہوگئی۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 270):
"قوله: "وتسن قراءة الفاتحة فيما بعد الأوليين" يشمل الثلاثي والرباعي".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201093

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں