بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فرائض کے بعد تفصیلی اوراد کرنا


سوال

اکثر ہم فجر ، ظہر یا کسی بھی نماز کے بعد ورد کرتے ہیں، مثال کے طور پر "یا ودود" ، "یا سلام" ،مجھے کسی نے ورد بتا یا ہے ،مغرب کی نماز کے بعد "یا معز" 41 بار پڑھنے کا کہا ہے، تو میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ 3 فرض کے بعد پڑھنا چاہیے یا نماز مکمل کرنے کے بعد ؟

جواب

جن نمازوں کے بعد سنتِ مؤکدہ مشروع ہیں ان میں بہتر یہ ہے کہ فرض کے بعد مختصر اورادِ مسنونہ پر اکتفا کیا جائے، پھر سنتیں ادا کرکے باقی اوراد کیے جائیں؛ تاکہ فرض اور سنتوں کے درمیان  زیادہ فصل نہ آئے، اور جن نمازوں (فجر اور عصر کی نماز)کے بعد سنتِ مؤکدہ نہیں ہیں ان میں فرائض کے بؑعد متصل ان اوراد  کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں