فجر کی نماز کا آخری وقت کیا ہے؟
سورج طلوع ہونے تک فجر کا وقت باقی رہتا ہے، سورج طلوع ہوتے ہی فجر کی نماز کا وقت ختم ہوجاتا ہے، آج بروز اتوار 02 ستمبر سورج طلوع ہونے کا وقت چھ بج کر تیرا منٹ ہے، لیکن یہ وقت ہر ایک ، دو دن میں تبدیل ہوتا رہتا ہے، ہماری ویب سائٹ کے صفحہ اول پر روزانہ کے اعتبار سے تمام نمازوں کے اوقات کا نقشہ موجود ہے، جو روز اپ ڈیٹ ہوتاہے، اسے دیکھ کر آپ کسی بھی نماز کے وقت کے شروع ہونے اور ختم ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909202065
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن