بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فاریکس ٹریڈنگ حلال ہے یا نہیں؟


سوال

اسلامی فاریکس اکاؤنٹ میں فاریکس ٹریڈنگ کا حکم کیا ہے؟

جواب

آج کل فاریکس (forex) کے نام سے بین الاقوامی سطح پر ایک کاروبار رائج ہے، اس کاروبار کو "فاریکس ٹریڈنگ" کہتے ہیں، اس کاروبار میں سونا، چاندی، کرنسی،کپاس، گندم، گیس، خام تیل،جانور اور دیگر بہت سی اشیاء کی خرید و فروخت ہوتی ہے، ہمارے علم کے مطابق "فاریکس ٹریڈنگ" کے اس وقت جتنے طریقے رائج ہیں  وہ  شرعی اصولوں کی مکمل رعایت نہ ہونے اور شرعی سقم کی موجودگی کی وجہ سے ناجائز ہیں۔ لہٰذا ان معاملات سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

اس کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:

فاریکس کے کاروبار کا حکم

’’اسلامی فاریکس ٹریڈنگ‘‘ کا طریقہ کار  اگر  اس سے مکمل مختلف ہے تو اس کا مکمل  طریقہ کار  لکھ کر بھیج دیں ،اس کے بعد اس کا حکم بتایا جاسکے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں