بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فارمی شہد میں عُشر یا نصف عشر


سوال

 شہد میں عشر ہے یا نصف عشر؟ شہد کی مکھیوں پر بہت زیادہ خرچہ بھی کیا جاتا ہے اور اس کی اگر سالانہ زکاۃ دے دیا کرے بجائے عشر کے، کیا یہ جائز ہے؟

جواب

شہدمیں احادیث اور فقہ  کی عبارات کے مطابق عشر واجب ہے ۔

البتہ  شہد میں عشر ہے یا نصف عشر ہے،  اس سلسلہ میں  شہد کو زمین کی پیداوار  مع  مؤنت/غیر مؤنت (یعنی مشقت کے ساتھ  حاصل کردہ پانی کی پیداوار اور بلامشقت یا کم مشقت سے حاصل کردہ پانی کی پیداوار) پر  قیاس نہیں کیا جاسکتا  ، کیوں کہ شہد میں عشر واجب ہونے سے متعلق جتنی  بھی روایات اور فقہاء  کی عبارات ہیں ان میں مؤنت اور غیر مؤنت کی کوئی قید نہیں ۔

بلکہ مطلقاً شہد میں عشر واجب ہونے کا حکم بتایا گیا ہے ، لہذا شہد میں عشر ہی واجب ہوگا۔

سنن أبي داؤد:

"عن عمرو بن شعیب عن أبیه عن جده قال: جاء هلال أحد بني متعان إلی رسول اﷲ ﷺ بعشور نحل له وکان سأله أن یحمی وادیاً یقال له سلبة فحمی له رسول اﷲ ﷺ ذلك الوادي فلما ولی عمر بن الخطاب رضي الله عنه کتب سفیان ابن وهب إلی عمر بن الخطاب یسأله عن ذلك فکتب عمر أن أدي إلیك ما کان یؤدی إلی رسول اﷲ ﷺ من عشور نحله فاحم له سلبة وإلا فإنما هو ذباب غیث یأکله من یشآء". (۲۲۶/۱)
 مصنف عبدالرزاق:

" عن أبي هریرة قال: کتب رسول اﷲ ﷺ إلی أهل الیمن أن یؤخذ من أهل العسل العشور". (۶۳/۴)
ردا لمحتار علی الدر المحتار:

"(یجب) العشر (في عسل) وإن قل (أرض غیر الخراج) ولو غیر عشریة کجبل ومفازة بخلاف الخراجیة لئلایجتمع العشر والخراج (وکذا) یجب العشر (في ثمرة جبل أو مفازة إن حماه الإمام) لأنه مال مقصود.
(قوله: في عسل) بغیر تنوین فإن قوله: وإن قل معترض بین المضاف والمضاف إلیه … وصرح بالعسل إشارة إلی خلاف مالك والشافعي حیث قالا: لیس فیه شيءٍ؛ لأنه متولد من حیوان فأشبه الإبریسم، ودلیلنا مبسوط في الفتح … (قوله: إن حماه الإمام) الضمیر عائد إلی المذکور وهو العسل والثمرة". (۳۲۵/۲) 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201825

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں