بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کو ٹیکسی میں اس کے عبادت خانہ لےجانا


سوال

غیر مسلم کو عبادت کےلیےعبادت خانے ٹیکسی پرلیے جانا جائز ہے کہ نہیں یعنی کیا ٹیکسی کا کرایہ لینا جائز ہوگا ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  ٹیکسی والا اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لےجانے کا کرایہ وصول کر رہا ہے؛ لہذا اس کا کرایہ لینا جائز ہے۔ تاہم پہلے سے علم ہونے کی صورت میں ایک گونہ  گناہ میں تعاون ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 391):

"(و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمرا) لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره".

أحكام القرآن للجصاص ت قمحاوي (3 / 296):
وقوله تعالى: {ولا تعاونوا على الإثم والعدوان} نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200932

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں