غیر مسلم کے لیےمسلمان بننے کا طریقہ کیا ہے؟
اگر غیر مسلم دینِ اسلام قبول کرتا ہےتو وہ اپنے سابقہ دین سے براءت کا اظہار کرنے اور کلمہ پڑھنے سے مسلمان ہوجائے گا۔ جس شخص کے ہاتھ پر وہ ایمان قبول کرے بہتر ہے کہ وہ کلمۂ شہادت کے اقرار کے ساتھ ساتھ ایمانِ مفصل کے مضامین کا بھی اس سے اقرار کروالے، اور ایمان قبول کرنے کے بعد اسے اسلام کے بنیادی اَحکام، خصوصاً نماز کے طریقے اور بنیادی ضروری مسائل کی راہ نمائی کی جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200813
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن